کمٹہ:18؍ڈسمبر (ایس او نیوز) چند دن پہلے شہر کے نلکیری علاقے میں 20ہزار روپئے مالیت کی سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو کمٹہ پولس نے سوشیل میڈیا کے ذریعے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ملزم کی شناخت دھاریشور کے ونایک ناگیندر مکری (28)بتائی گئی ہے۔ دراصل ملزم کے چوری کی کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی تھی ، کمٹہ پولس نےملزم کی تلاش کے لئے سی سی ٹی وی کی وڈیو کلپ کو سوشیل میڈیا میں پوسٹ کرتے ہوئے مختلف گروپس میں شئیر کیا ۔ واٹس اپ پر وڈیو کا نظارہ کرنے کے بعد عوام نے کمٹہ پولس تھانے کو اطلاع دی کہ دھاریشور کے ونایک مکری نامی فرد کی کرتوت ہے۔ اطلاع پاتے ہی پولس سائیکل سمیت ملزم ونایک کو گرفتارکرلیا ۔ سوشیل میڈیا کے ذریعے چور کی گرفتاری میں تعاون کئے واٹس اپ اور فیس بک کے دوستوں کا پولس نے شکریہ اداکیا ہے۔